
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نےصدر مملکت عارف علوی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے ،صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل چھ کا سامنا کرنا ہو گا ،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے ،الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے ،علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں ،صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے،عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر کا عہدہ علامتی ہے،سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے





