اسلام آباد (آئی پی ایس)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایوان ِصدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دینگے ، عارف علوی الیکشن کمیشن کی آئینی خود مختاری سے چھڑ چھاڑ نہ کریں۔
ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا، عارف علوی کو عمران خان کی ہدایات پر چلنا ہے تو صدارتی منصب چھوڑ دیں،عارف علوی کو عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہوکرجیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں،الیکشن کمیشن کی آئینی خود مختاری سے چھڑ چھاڑ نہ کی جائے ، ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں، انہیں سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔