پاکستان

اسلام آبادہائیکورٹ، شہری پر پولیس کا تشدد،ایس پی کو انکوائری کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری پر پولیس کا تشدد اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کا الزام میں ایس پی کو الزامات کی انکوائری کا حکم دے دیا

 

شہری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری احکامات جاری کئے۔ شہری نے درخواست میں کہا کہ پولیس نے مار مار کے میرے ہاتھ بھی توڑ دئیے ہیں شہری نے بازیابی کے بعد اپنے خلاف درج مقدمہ اخراج کی درخواست بھی دائر کردی درخواست میں موقف اختیارکیا کیا کہ میں دیہاڑی دار بندہ ہوں پولیس غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کیا گیا

 

سیکٹر آئی 16 کا رہائشی ہوں 31 جنوری کو کچھ اہلکاروں نے اٹھایاپولیس نے 31 جنوری اٹھایا جس کی تصدیق ون فائیو کال نے بھی کی یکم فروری میری گمشدگی کی ون فائیو کال کا ریکارڈ موجود ہے چھ دن پولیس نے غیر قانونی اپنے پاس رکھا تشدد بھی کیا چھ فروری کو بازیابی کی پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہوئی بازیابی درخواست دائر ہونے پر 6 فروری رات 9 بجکر 45 پر پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا

 

تھانہ نون میں درج مقدمہ میں مجھ پر پسٹل ڈال کر پولیس نے 6 فروری گرفتاری ڈال دی۔ شہری کوثر محمود نے ایس ایچ او تھانہ نون اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی آئی جی آفس کو دے دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker