پاکستان

معاشی مسائل :وفاقی وزراء نے ملک و قوم کی خاطر بڑی قربانی دیدی

اسلام آباد (آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا نے بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملکی معیشت کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ن لیگ کے وفاقی وزرا نے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزرا اور 3 وزرائے مملکت شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 معاونین خصوصی کی پہلے ہی بلامعاوضہ خدمات کی درخواستیں منظور کر چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker