اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

منی بجٹ کی منظوری ، سینیٹ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے منی بجٹ کی منظوری جلد از جلد لینے کا فیصلہ کر لیا، حکومت  آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

منی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے سینیٹ اجلاس بدھ کو شام ساڑھے 4 بجے طلب کر لیا گیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

منی بجٹ میں حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا، سیلز ٹیکس کی ایک فیصد شرح بڑھنے سے 50 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک پہنچانے کی تیاری مکمل کر لی، لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپے کی آمدن کا امکان ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker