پاکستان

شہبازگل کی بریت کی درخواست مسترد ،تفصیلی فیصلہ جاری

اسلا م آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہبازگل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرانے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ وکیل ملزم کے مطابق شہبازگِل کے خلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پر بنایا گیا،وکیل ملزم کے مطابق یو ایس بی کی کبھی فرانزک نہیں کروائی گئی،وکیل ملزم کے مطابق یو ایس بی سیل شدہ نہیں تھی جس پر انحصار نہیں کیا جا سکے۔

وکیل ملزم کے مطابق شہبازگل کے خلاف ثبوت نہیں، سیاسی انتقام کیلئے کیس بنایاگیا،وکیل ملزم کے مطابق شہبازگل کے خلاف ثبوت فرد جرم عائد کرنے کیلئے ناکافی ہیں۔

عدالت نے کہاکہ شہبازگل کے خلاف وفاقی حکومت سے دی گئی کیس کی اجازت ریکارڈ پر موجود ہے،ابھی تک شہبازگل پر فردجرم عائد نہیں کیاگیا،شہبازگل کے خلاف ابھی ثبوت اور گواہان کا بیان قلمبند نہیں ہوا،شہبازگل کے پاس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات پر سوال اٹھانے کا مکمل اختیار ہوگا۔

فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ شہبازگل کا مقدمے سے تعلق جوڑنے کیلئے ریکارڈ پر اطمینان بخش ثبوت موجود ہیں،شہبازگل دوران سماعت اپنے دیئے گئے بیان سے کبھی انکاری نہیں ہوئے،فی الحال کیس اس سٹیج پر نہیں جہاں یو ایس بی کے اصلی یا نقلی ہونے پر رائے قائم کی جائے،شہبازگل کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker