اہم خبریںتجارت

حکومت کا پورٹس پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کرنے پر یوٹرن

کراچی:وفاقی حکومت بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کے پورٹ چارجز فوری معاف کرنے کے اعلان پر یوٹرن لے لیا۔ وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ معاملہ منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔

پاکستانی بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز پر تاجروں کو پرہجوم پریس کانفرنس میں پورٹ چارجز فوری معاف کرنے کی خوشخبری سنانے والے وفاقی وزیر بحری امور نے آج اپنا مقف ہی تبدیل کرلیا۔وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کہتے ہیں معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کیلئے بھیج دیا ہے، شپنگ لائنز اور ٹرمینلز آپریٹرز ڈیٹینشن چارجز کی معافی کا فیصلہ خود کریں گے۔ وفاقی حکومت نے ڈالرز کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے باعث پورٹ پر پھنسے مختلف اشیا کے کنٹینرز پر پورٹ چارجز معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker