تجارت

سی پیک کے تحت گوادر بندر گاہ کی تعمیر و ترقی جاری

 

چین پا کستان اقتصادی را ہداری (سی پیک) کے تحت صو بہ بلو چستان کے بندر گا ہی شہر گوادر میں تعمیر وترقی کا عمل تیزی سے جا ری ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کے فلیگ شپ منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سی پیک کے ذ ریعے گوادر میں ملین ڈالرز کی سر ما یہ کا ری سے تعلیم ، صحت ، سما جی ، روز گار کے ہزاروں مواقعوں سے مقامی آبا دی مستفید ہو رہی ہے۔ سی پیک کے تحت گوادر میں بندر گاہ کی تعمیر وترقی نے نہ صرف پا کستان بلکہ علا قائی مما لک کے لئے بھی دنیا کے ساتھ نئے تجا رتی روابط قائم کر نے کے شا ندار مواقع فرا ہم کئے ہیں۔ ایسے میں جہاں ایک طرف سی پیک گوادر کی تعمیر جد ید دور کے تقا ضوں کے تحت کر نے میں مصروف ہے وہیں دوسری جا نب گوادر میں کچھ عنا صر دیگر مما لک کی ایما پر مقامی امن و امان کی صورتحال خراب کر نے میں مصروف ہیں۔حا لیہ سالوں میں گوادر میں مو لا نا ہدا یت الر حمان کی سر برا ہی میں حق دو تحر یک نے پر اسرار طور پر جنم لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے لو گو ں کو گمراہ کن پرو پگینڈے کے طو رپر دھر نے دینے کا سلسلہ شروع کر دیا اور گوادر میں تعمیر و ترقی کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں شروع کر دیں جسے عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ذ را ئع نے دعوی کیا ہے کہ مو لا نا ہدا یت الر حمان گوادر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو متاثر کر نے کی کوشش میں مصروف ہیں جو کہ پا کستان کے دشمن مما لک کا دیر ینہ ایجنڈا ہے۔ مو لا نا ہدا یت الر حمان کو متعدد مر تبہ علا قائی عما ئدین اور مقامی حکام کی جا نب سے را ہ راست پر لا نے کے لئے ان کے ساتھ مذاکرات کئے گئے تا ہم وہ گوادر میں لو گوں کو آئے روز احتجاج کے لئے مجبور لر تے ہیں اور لو گو ں کو اکٹھا کرتے ہو ئے امن و عا مہ کی صورتحال کو خراب کر تے ہیں اور قا نون کو اپنے ہا تھ میں لیتے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف گوادر میں قتل ، روڈ بلاک، ہنگامہ آرائی سمیت مختلف دفعات کے تحت 17 مقدمات درج ہیں۔پو لیس نے واضح طو ر پر بتا یا ہے کہ مو لا نا ہدا یت الر حمان کی گر فتار ی مکمل طور پر قا نون کے تحت کی گئی اور اس کیس میں اس عمل کا جا ئزہ لیا جا ر ہا ہے کہ ان کی تحر یک کے پیچھے کو ن کون سے عوامل پنہاں ہیں۔ان تمام دھر نوں اور احتجاج کی ہر طر ح سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد اس حوا لے سے عوام کا آ گاہ کیا جا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکارکی شہادت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔مولانا ہدایت الرحمان، نصیب نوشیروانی اور حسن مراد کو احاطہ عدالت سے نصیب نوشیروانی اور حسن مراد سمیت گرفتار کیا ہے۔حق دو تحر یک کے مقا صد عوام کے سامنے وا ضح ہو چکے ہیں جس سے یہ ثا بت ہو تا ہے کہ مو لا نا ہدا یت الر حمان کسی بھی طور ح عوام کی فلا ح وبہبود نہیں بلکہ ان کی زند گیوں کو برے طر یقے سے متاثر کر نا چا ہتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker