اکبر نیازی ہسپتال، وزارت صحت، اسلام آباد انتظامیہ نے ترک تمباکو نوشی بورڈز لگائے گئے ،کبر نیازی ہسپتال کی ضلعی انتظامیہ، وزارت صحت کی ترک تمباکو نوشی مہم میں معاونت اکبر نیازی ہسپتال، ضلعی انتظامیہ، وزارت صحت اسلام آباد کو تمباکو سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہے، آگاہی مہم کے تحت اسلام آباد کے مختلف بس/وین اڈوں پرسگریٹ نوشی سے منع کرنے کے بورڈزلگائے۔
اس سلسلے میں کراچی کمپنی جی نائن بس اڈہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں اکبر نیازی ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسرخان نیازی اورسیکرٹری اسلام آباد ٹریفک اتھارٹی اسما ثنا اللہ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس اور ہیلتھ منسٹری کے اعلی حکام کی موجودگی میں تمباکو کنٹرول بورڈ لگا کراس مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹرغلام مجتبی عباسی، ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹرعریج نیازی، پراجیکٹ ڈائریکٹراسلام آباد ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹرخورشید احمد کی علاوہ ٹوبیکو کنٹرول سیل کے حکام بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اسلام آباد ٹریفک اتھارٹی اور وزارت صحت کے حکام نے اسلام آباد کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور وزارت صحت سے تعاون پر ہسپتال اور کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اسلام آباد کو اس کے مکینوں کے لیے مکمل طور پر تمباکو سے پاک شہربنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے اکبر نیازی ہسپتال جیسی تنظیموں کا تعاون قابل قدر ہے۔یاسرنیازی نے ہسپتال کوسموک فری اسلام آباد منصوبے کا حصہ بنانے پر وزارت صحت، اسلام آباد ٹریفک اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ہسپتال کے شعبہ کمیونیکیشن کے سربراہ عمران علی غوری نے صحافیوں کو بتایا کہ ہسپتال اورکالج تمباکو کے مضراثرات بارے حکومتی آگاہی مہم کا مستقل حصہ رہیں گے اور یہ کہ ہسپتال بہت جلد ترک تمباکو نوشی کا کلینک قائم کررہا ہے تاکہ پاکستان کو تمباکو سے پاک ملک بنایا جا سکے۔