
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آبادہائیکورٹ نے گریڈ 20 کے افسر نور الامین مینگل کو دو، دو عہدے دینے کےخلاف کیس چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھیج دیا ہے
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار کی استدعا کہ ایک افسر کو دو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کے مقدمے کی سماعت لارجربنچ کرے، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے دو اہم عہدے ایک افسر کو دینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی سماعت کے بعد ابتدائی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت نے دو اہم عہدوں پر ایک افسر کی تعیناتی معمول بنالیا
درخواست گزار کی استدعا کہ ایک افسر کو دو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کے مقدمے کی سماعت لارجر بنچ کرے جس کے بعد عدالت نے لارجربنچ کےلئے کیس چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھیج دیا، واضح رہے نور الامین مینگل کو چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے دو عہدے دینے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔