
اسلام آباد(آئی پی ایس)لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔
رپورٹ میں 31 جنوری 2023 تک دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات دائر ہوئے،31 جنوری تک ٹوٹل 9294 مقدمات دائر ہوئے،
مجموعی طور پر 7031 مقدمات نمٹائے گئے،لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2256 مقدمات زیر التوا ہیں،گزشتہ ماہ 37 مقدمات نمٹائے گئے،جنوری 2023 کے دوران 27 لاپتہ افراد کو ٹریس کیا گیا،گزشتہ ماہ 24 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا،
تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں،دس مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹائے گئے،جنوری 2023 کے دوران کل مقدمات میں 77 مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں،رپورٹ میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار مارچ 2011 سے جنوری 2023 تک ہیں۔