
اسلام آباد(آئی پی ایس)رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بعد شیخ رشید کی نگران وزیر اعلی کے خلاف درخواست اعتراضات اٹھاتے ہوئے واپس کر دی ۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے شیخ رشید کی درخواست پر اعتراض اٹھایا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت بنیادی حقوق کے کسی معاملہ کی نشاندہی نہیں کہ گئی ہے اور نہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے بھی رجوع نہیں کیا،آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعلی کو فریق نہیں بنایا جا سکتا،شیخ رشید نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔





