اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز آج بہاولپور میں’’ پاور شو‘‘ کریں گی

بہاولپور(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج 2 روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ رہی ہیں۔ جہاں وہ پاور شو سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز 2 روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج مریم نواز جاتی امراء اپنی رہائشگاہ سے بہاولپور کیلئے روانہ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پہلے روز بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد آئندہ روز وہ پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

بتایا گیا ہے کہ وہ لاہور سے بہاولپور بذریعہ ہوائی جہاز روانہ ہوں گی اور دوپہر اڑھائی بجے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker