اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تھانہ آبپارہ کا نوٹس،شیخ رشید کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

راولپنڈی(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے تھانہ آبپارہ کی جانب سے طلبی کانوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری ذاتی ملکیت پر رات کے اندھیرے میں قبضہ کیا گیا، پولیس کی کوشش ہے ہر حال میں مجھے گرفتار کیا جائے، موجودہ حکمرانوں نے تھانوں میں اپنے لوگوں کو لگا رکھا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیا جو پولیس لینے سے انکاری ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker