اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج بروز اتوار 29 جنوری سے ہوگیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، پیٹرول میں 50 روپے تک اضافے کی خبریں سامنے آ رہی تھی، جس میں کوئی حقیقیت نہیں، ذخیرہ اندوزی کے باعث پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق آج دن 11 بجے سے ہوگیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل دو سو باسٹھ روپے 80 پیسے ہو گیا۔ مٹی کا تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ مٹی کا تیل ایک سو نواسی روپے تراسی پیسے کا ہو گیا جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل ایک سو ستاسی  روپے کا ہو گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker