پاکستانتازہ ترین

پرویز الہی کا ڈرائیور اور گن مین شراب سمیت پکڑا گیا ، تفصیلات آئی پی ایس پر

سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہی کے ڈرائیور اور گن مین اسلام آبد سے شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گن مین اور ڈرائیور چوہدری پرویز الہی کی ہدایات کے مطابق لاہور سے پیسوں بھرا لفافہ پنجاب ہاس کے ملازم فہیم مرزا کو دینے اور اس سے بریف کیس میں بند شراب کی بوتلیں لینے آئے تھے۔

مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں دونوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کے فہیم اور ارشاد نامی شخص جو پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں ملازمت کرتا ہے، بطور فرنٹ مین چوہدری پرویز الہی کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں اور پرویز الئی صاحب کیلےF-8/3میں واقع انکی نجی رہائش گاہ پر پرائویٹ پارٹیز کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

مزید انکشاف میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عاصم چیمہ نامی شخس جو کہ پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے چوہدری پرویز الہی کے لیے لاہور میں نجی محفلوں کا انتظام کرتا ہے اوریہ شراب اسلام آباد سے اسی مقصد کے لئیمنگوائی گئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker