اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کفایت شعاری پروگر ام،پنجاب نگراں کابینہ کا تنخواہیں ،مراعات نہ لینے کا اعلان

 لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کی نگراں کابینہ نے تنخواہیں اور رہائش نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں پنجاب کی نگراں کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ نگران حکومت کا اولین فریضہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات کرانا ہے، کوئی وزیر تنخواہ اور رہائش گاہ نہیں لے گا،آزاد اور شفاف عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ عامر میر نے کہا کہ عوام کی فلاح اور ریلیف کے لئے قلیل المدتی پروگرام شروع کئے جائیں گے، پنجاب کے پاس 14 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے، فلور ملوں کو 26 ہزار ٹن گندم روزانہ فراہم کی جارہی ہے۔ نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاستی رٹ برقرار رکھنے کے لئے ہر اقدام کریں گے،کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا، آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کھلی کچہریاں کریں گے، پولیس شہدا کے ورثا کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker