پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کا مالی بحران سنگین، صوبائی حکومت نے احتجاج کی دھمکی دیدی

 کوئٹہ/اسلام آباد(آئی پی ایس )بلوچستان حکومت نے مالی بحران کے باعث وفاق سے واجب الادا رقم نہ ملنے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔ بلوچستان میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس پر بلوچستان حکومت نے وفاق سے واجب الادا 50 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی یقین دہانی پر صوبائی حکومت نے چند روز انتظار کے بعد ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی۔ صوبائی وزیر خزانہ انجینیئر زمرک خان اچکزئی نے گفتگو کے دوران کہا کہ صوبائی حکومت یقین دہانی پوری نہ ہونے پر لائحہ عمل دے گی، اگلے ہفتے قسط نہ ملی تو اسلام آباد میں مظاہرہ کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker