پاکستان

عدالت کی جانب سے عوامی عہدے سے ہٹائے گئے حنیف عباسی کی سی ڈی اے بورڈ کی صدارت

  سی ڈی اے بورڈ ممبران کی میٹنگ،عدالت کی جانب سے ہٹائے جانے والے حنیف عباسی کی چیئر مین سی ڈی اے کے ہمراہ مشترکہ صدارت،ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نے اجلاس میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا،انہوں نے منصوبوں کی تکمیل اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ایم این اے حنیف عباسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چند ماہ قبل عوامی عہدے سے ہٹایا تھا،حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تقرری کو شیخ رشید نے چیلنج کیا تھا،عدالت کی جانب سے عہدے سے ہٹائے گئے لیگی رہنما ء کی سی ڈی اے بورڈ کی صدارت کرتے ہوئے تصاویر سامنے آئی ہیں،جن میں وہ چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نے اجلاس میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا،انہوں نے منصوبوں کی تکمیل اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker