اہم خبریںپاکستان

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)جوڈیشل میجسٹریٹ راجہ وقاص نے درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا ۔
جج راجہ وقاص نے موقف اپنایا کہ سیشن کورٹ ہی اس درخواست ضمانت کو سننے کا اختیار رکھتی ہے،
فواد چوہدری کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمیں اس پر تحریری حکم نامہ جاری کردیں،
جج راجہ وقاص نے ریمارکس دیے کہ میں اس پر تحریری حکم نامہ جاری کردیتا ہوں ،
درخواست ضمانت پر میرا دائرہ اختیار نہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا، سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker