اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فوادچوہدری کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال ، پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

پرویز الٰہی کی مبینہ وائرل آڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فوادچوہدری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، ایک مہینہ پہلے گرفتار کر لیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔

وائرل آڈیو میں پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل (ق) لیگ کے ارکان سے خطاب میں بھی پرویزالہٰی نے کہا تھا کہ انہوں نے بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو مگر خان صاحب کے قریبی لوگوں نے پارٹی کی جڑیں کاٹیں ، 4 ، 5 قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک ہی رہتا ۔

بعد ازاں پرویز الٰہی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker