پشاور(آئی پی ایس)پشاور تختہ بیک خودکش دھماکے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت ترین کردیا گیا ۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور عام لوگوں کی مکمل جامہ تلاشی لی جارہی ہے،چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے،
شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی دوبارہ چیکنگ جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ رواں سال پولیس پر حملوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔خیبرپختونخوا پولیس بہادروں اور جانثاروں کی فورس ہے،پولیس کے حوصلے بلند ہیں،ہر محاذ پر دہشت گردوں کو منہ توڑجواب دیا جائیگا۔
دوسری جانب سی سی پی او،ایس ایس پی آپریشن نے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اورسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،موقع پر ہدایات بھی جاری کئے، سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں،ہر قسم کی حالات کے لئے تیار ہیں،دہشت گردوں کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب ملے گا،
دوسری جانب ایس ایچ او شاہ خالدکے مطابق ضلع خیبر میں دونوں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے لیویز سنٹر میں اداکردی گئی ۔نماز جنازہ کے بعدمیتوں کو اپنے آبائی علاقوں کو منتقل کردیا گیا ہے ۔شہید یونس خان کو علاقہ گودرمیں سپردخاک کیا جائےگا ، شہید منظور خان آفریدی کی تدفین علاقہ شاکس میں ہوگی۔
ادھرضلع خیبر رات گئے جمرود کے علاقہ شاکس میں نامعلوم مسلح افراد نے حاجی صمد خان کے گھر کے مین گیٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔مقامی ذرائع