بین الاقوامیپاکستان

جنگلات میں لگنے والی آگ ،آسٹریلیا کیلئے بڑا چیلنج

مسلسل جنگلات میں لگنے والی آگ ،آسٹریلیا کیلئے بڑا چیلنج بن گئی ہے،آسٹریلیا کو اگلے 10سالوں میں 2500انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ،جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 110ملین ڈالر صحت کے مسائل پر اضافی خرچ ہوں گے۔موناش یونیورسٹی کی طرف سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ 10 سالوں میں تقریبا 2,500 آسٹریلوی باشندوں کو ہلاک کر سکتی ہے، اور آگ سے متاثرہ افراد کی صحت کی دیکھ بھال کے بلوں میں $110 ملین لاگت آئے گی۔رپورٹ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ جنگلات میںلگنے والی آگ آسٹریلوی شہریوں کی ذہنی صحت کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے،آگ کے دوران کام کرنے والے ایمرجنسی سروس ورکرز اس سے خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں اور آئندہ سالوں میں اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں جنگلات میں لگی آگ کے دوران کام کرنے والے کارکنوں کی صحت کی حفاظت کیلئے مزید کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker