اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف سے امیدیں دم توڑنے لگیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین سے ہنگامی مدد مانگنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سرخ جھنڈی دکھائے جانے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین سے مدد مانگنے کی تجویز دی ہے۔
وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے نویں جائزہ مشن کا ٹارگٹ حاصل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ چین سے متحدہ عرب امارات کی مثال دے کر مدد مانگی جائے کہ ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے۔