اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف نے جینوا کانفرنس میں ایک تیرسے دو شکار کیے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جینوا کانفرنس میں ایک تیر سے دو شکار کیے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نے جنیوا کانفرنس میں ایک تیر سے دو شکار کیے۔ وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہماری پچھلے آٹھ ،نو مہینے سے کی گئی محنت کا پھل نظر آ رہا ہے۔کانفرنس میں ہم نے اپنا ٹارگٹ پورا کر لیا ہے۔ وزیراعظم اور اتحادی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker