اسلام آباداہم خبریںتازہ ترین

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا آئندہ عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے نتائج اور تمام امور کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بڑا ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردیا ہے، پہلے مرحلہ میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی تیاری پر کام شروع کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ای ایم ایس کے ذریعے انتخابی نتائج سمیت انتخابات سے متعلق تمام امور کو ڈیجیٹل طریقہ سے کیا جائیگا۔اس کے علاوہ ای ایم ایس میں الیکشنز کے نتائج، ووٹرز ٹرن آوٹ، پارٹی پوزیشن سمیت تمام امور کے لئے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ای ایم ایس میں انتخابی فارمز، سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثہ جات، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی شامل ہونگے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کے لئے نجی آئی ٹی کمپنی کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے، نجی کمپنی الیکشن کمیشن کو ای ایم ایس بنانے سے متعلق اپنی استعداد کار اور منصوبہ بندی سے آگاہ کریگی۔علاوہ ازیں ای ایم ایس کو عالمی طور پر مستند شدہ کمپنی سے ای ایم ایس بنوانے پر کام شروع کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ای ایم ایس کو ضمنی انتخابات میں پہلے پائلٹ ٹیسٹ کریگا اور کامیابی کی صورت میں ای ایم ایس کو عام انتخابات میں استعمال کیا جائیگا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس بنانے کے لئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ای سی پی نے ہفتہ کو اس سلسلے میں تمام علاقائی الیکشن کمشنرز کو خطوط لکھے ہیں جس میں انہیں پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستیں پولیس اور ایجنسیوں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ان فہرستوں کی فراہمی کے بعد علاقائی الیکشن کمشنرز سے کہا گیا تھا کہ وہ متعلقہ اداروں سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کے حوالے سے رائے طلب کریں۔خیال رہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker