تجارت

بڑی خوشخبری آگئی،قدرت پاکستان پر مہربان ہو گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دریافت ہوئی، ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی یہ گیس دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker