بین الاقوامی

مسیحی مذہبی پیشوا سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات ادا

کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، وہ 31 دسمبر کو 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ فرانسز کی سربراہی میں ادا کی گئیں۔خبر ایجنسی کے مطابق بینی ڈکٹ کی تدفین سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کی جائے گی۔سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات کے موقع پر اٹلی میں قومی پرچم سرنگوں رہا اور سیکیورٹی کے لیے 1 ہزار سے زائد اطالوی اہلکار تعینات کیے گئے۔سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات میں اٹلی اور جرمنی کے سرکاری وفد شریک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق آخری رسومات میں بیلجیئم کے بادشاہ اور ملکہ بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ اسپین کی ملکہ سمیت 13 ممالک سے بھی نمائندوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 3 دن میں تقریباً 2 لاکھ افراد نے سابق پوپ بینی ڈکٹ کا آخری دیدار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker