اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نئے سال پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی مبارکباد

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے نئے سال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 خوشی، ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو، نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے اور ٹوٹے دل جڑ جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ کہ نیا سال مبارک ہو، خدا کرے 2023 مسائل کی ستائی انسانیت کے زخموں پر مرہم ثابت ہو، مہنگائی، دہشت گردی، ظلم وناانصافی، جھوٹ اور نفرت سے نجات ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خوشی، ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو،نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے، ٹوٹے دل جڑ جائیں، بیمار صحت پائیں، بدامنی ختم اور امن کا فروغ ہو۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker