اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نےاقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کیوں روکے؟ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2 سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کیوں روکے ؟

 

عمران خان کی کمٹمنٹ غیر ملکی فنڈز لینے اور توشہ خانہ سے تحائف لے کر معیشت دیوالیہ کرنا تھی، غیر ملکی ایجنٹ کو افسوس ہے کہ یہ کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی اور اب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے عمران خان کو پارلیمان سے باہر کیا تھا اور عمران خان نے 2 سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کیوں روکے ؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کروانے کی کمٹمنٹ کی تھی لیکن اس کا کیا ہوا؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کمٹمنٹ صرف غیر ملکی فنڈز لینے اور توشہ خانہ سے تحائف لے کر معیشت دیوالیہ کرنا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker