بین الاقوامی

میانمار: آنگ سانگ سوچی کومزید7 سال قید کی سزا

ینگون(آئی پی ایس) میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر مزید 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سانگ سوچی کوعہدے ہٹنے کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر مزید 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

میانمار کی 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی کی حکومت کو گزشتہ سال برطرف کردیا گیا تھا۔ سوچی پر کرپشن کے متعدد مقدمات ہیں جن میں انہیں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

آنگ سانگ سوچی کے خاندان والوں اور حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجی حکومت اس طرح کی سزائیں دے کر سوچی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔ میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker