
سرینگر(آئی پی ایس)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ تھم سکی ،جعلی جھڑپوں میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے جموں میں کارروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ان تینوں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں اس وقت شہید کیا جب وہ جموں کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔