اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا

کراچی(آئی پی ایس) کراچی میں بلدیاتی الیکشن ساتویں مرتبہ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا۔ جس کے بعد سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے چھہتر نئی یونین کونسلز بنانے کا مطالبہ کیا ہے، جس پر سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے رائے مانگی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن سندھ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تمام تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پندرہ جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا۔ اس دوران کسی بھی قسم کی تقرری یا تبادلہ نہیں ہوسکتا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker