
اسلام آباد(آئی پی ایس)نیپرا اتھارٹی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک،چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی، ممبر بلوچستان جناب مطہر نیاز رانا نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر نیپرا ملازمین بھی شریک تھے، نیپرا اتھارٹی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی، تقریب میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔





