اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ وزیراعظم کے داماد کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آبادہائی کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جمعرات کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور نیب کو ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری سے روک ردیا۔
سماعت کے موقع پر ہارون یوسف عزیز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں انہوں نے لاہور کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدم حاضری پر ہارون یوسف عزیز اشتہاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker