تجارت

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 23 ۔ 2022 کے تحت رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران کل ترقیاتی فنڈز کا 33 فیصد(241.26ارب روپے)جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔

 

حکومت نے مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کے مختلف جاری اور نئے سماجی شعبے کی بہتری کے منصوبوں کے لیے 727 ارب روپے کے کل مختص فنڈز میں سے 241.26 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کی منظوری دے دی۔پلاننگ ڈویژن کے مطابق وفاقی بجٹ میں مختص ترقیاتی فنڈز پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 20فیصد کی شرح سے جاری کیے جاتے ہیں، اس کے بعد دوسری اور تیسری سہ ماہی میں 30فیصد کی شرح سے جاری کیے جاتے ہیں۔ مالی سال کی آخری سہ ماہی (اپریل تاجون) میں 20 فیصد باقی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی (ایرا) کے لیے 100 بلین روپے کی منظوری بھی دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق 160.2 بلین روپے کی کل مختص رقم میں سے 57.133 بلین روپے کارپوریشنز کو جبکہ 563.3 بلین روپے کی کل مختص رقم میں سے 184 بلین روپے وفاقی وزارتوں کو تقسیم کیے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے لیے حکومت نے 117.2 بلین روپے کی کل مختص رقم میں سے 29.9 بلین روپے تقسیم کیے ہیں جب کہ این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لیے حکومت نے 27.2 بلین روپے تقسیم کیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے 87 ارب روپے کی کل مختص رقم میں سے 87 ارب روپے کی منظوری بھی دی ہے تاہم کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک صرف 0.78 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کو 494 ملین روپے، اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو 161 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 1.9 بلین روپے کے استعمال کی بھی منظوری دی جس میں سے صرف 38 ملین روپے زیر جائزہ مدت کے دوران خرچ ہوئے ہیں۔

 

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے حکومت نے 17.78 ارب روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے 25.2 ارب روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 435 ملین روپے، کمیونیکیشن ڈویژن (این ایچ اے کے علاوہ) کے لیے 36 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ ڈیفنس ڈویژن کے لیے 445 ملین روپے، اسی طرح حکومت نے فنانس ڈویژن کو 286 ملین روپے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 180 ملین روپے، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کو 1.4 بلین روپے اور ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کو 4.3 بلین روپے بھی فراہم کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker