علاقائی

کرسمس امن بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ عامر عباس خان

اسلام آباد-سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب G-6میں منعقد ہوئی،تقریب میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اورقائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین،ممبرایڈمنسٹریشن عامر عباس خان،سی ڈی اے افسران ڈائریکٹرایڈمن فیاض احمد وٹو،ڈائریکٹر اکاؤنٹس میاں طارق لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مرتضیٰ بخاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسید محسن شیرازی،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،علی اصغر مانی بٹ،وارث دلیپ،راجہ محمد رفیق،طارق شریف،نشاط اکبر ستی،وارث بھٹی،اشفاق گجر،فاروق نور،رانا ندیم،تشکیل جاوید بھٹی،ناصرپادری،چوہدری جارج،مشتاق بھائی،سلیم بگا،مرزاتنویرسمیت سینی ٹیشن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مسیحی و مسلم مرد و خواتین ملازمین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان نے کہا کہ کرسمس محبت،پیار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہم سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،مسیحی برادری کا اس ادارے اور شہر کی خوبصورتی و ترقی میں بھرپور کردارہے،سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے مطالبات خصوصاً ان کے بچوں کی بھرتی ودیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے سی ڈی اے انتظامیہ ان کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کرداراداکرنے کا یقین دلاتی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کا حصول اورانکے بچوں کی بھرتی ہماری اولین ترجیح ہے،مزدور یونین نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر بلاتفریق سی ڈی اے کے محنت کشوں کی خدمت کی اور جو مراعات سی ڈی اے میں کام کرنے والے مسلم ملازمین کو دی جاتی ہیں بغیر کسی تفریق کے مسیحی ملازمین کو بھی ان مراعات سے مستفید کیا جاتا ہے،کرسمس کے موقع پر ڈبل بیسک عیدالاؤنس،اوجڑی الاؤنس اور بدبوالاؤنس سی ڈی اے مزدور یونین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور مزدور یونین اپنی مسیحی برادری کو جو ہمارامان ہے اور اس ادارے کی ترقی کے لیے انھوں نے ہمیشہ بھرپور کرداراداکیا ہم یقین دلاتے ہیں کہ ان کے بچوں کو تعلیمی قابلیت کے مطابق روزگارکی فراہمی،سینی ٹیشن حاضری کے لیے مزید سائیٹ آفس کا قیام،خطرہ الاؤنس اور کلرک،ڈرائیورز،سپروائزر،وائرلیس آپریٹر،میٹ جو عرصہ دراز سے ایکٹنگ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں مزید آسامیاں پیداکرکے ان کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور مسلم ملازمین کی حج پالیسی کے ساتھ مسیحی ملازمین کے لیے مزدور یونین نے ویٹی کن سٹی پالیسی سی ڈی اے انتظامیہ سے منظور کروائی تھی اسکو فوری بحال کروانا ہمارے منشورکا حصہ ہے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال جس کے اثرات آج پاکستان کے ہر ادارے پر مرتب ہو رہے ہیں اس کے باوجود مزدور یونین نے ملازمین کے الاؤنسز میں اضافہ،سکیلوں کی اپ گریڈیشن،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی سمیت دیگر مراعات دلوانے میں جو کرداراداکیا وہ ناقابل فراموش ہے اور مزدور یونین اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم پر امید ہیں کہ سی ڈی اے انتظامیہ اپنے محنت کش کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافہ کرنے میں ہرممکن کرداراداکر ے گی،چوہدری محمد یٰسین نے سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن کو کامیاب تقریب منعقدکرنے پر مبارکبادپیش کی اور سی ڈی اے انتظامیہ و افسران کا محنت کشوں کی تقریب میں شرکت کرنے پر خصوصی شکریہ اداکیا،تقریب کے اختتام پرممبر ایڈمن عامر عباس خان،چوہدری محمد یٰسین و دیگر ملازمین نے مل کر کرسمس کاکیک کاٹا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker