پاکستان

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمیدچھٹی؟وجہ سامنے آگئی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)عام انتخابات کی تیاریوں سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن چھٹیوں پر چلے گئے ۔ذرائع کاکہناہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید 21 روز کی چھٹیوں پر امریکا چلے گئے ،

 

ذرائع کاکہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سیکرٹری عمر حمید کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ہیں،الیکشن کی تیاری کیلئے کئی کمیٹیوں کی سربراہی سیکرٹری الیکشن کمیشن خود کررہے تھے ،الیکشن کمیشن نے نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تلاش شروع کردی ۔ذرائع کاکہناہے کہ عمرحمید کی چھٹیوں کے دوران ہی نیا سیکرٹری الیکشن کمیشن تلاش کئے جانے کا امکان ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker