خیبر پختونخواہ

بنوں میں پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

بنوں(آئی پی ایس)پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے۔

 

بنوں میں پاک افغان بارڈر کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق جھڑپ کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے، اور ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، اور یہ ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

 

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوف، 6 میگزین، 2 پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں داعش کا مقامی کمانڈر محمد داؤد شامل ہیں جبکہ 2ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ اورمحمد لائق کےنام سے ہوئی تاہم ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker