
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو گھروں میں ضمانت ملتی ہے،پی ٹی آئی نے ابھی تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہی نہیں کیا، عمران خان نے تماشا لگایا ہے، مختلف تاریخوں پر اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں، نیازی یہ ڈراما چھوڑو اور اسمبلی توڑو، عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں۔
لاہور میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو 7 ماہ سے بلیک میل کررہی ہے تاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام قائم رہے، سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام ہوتا ہے، یہ ملک کا نقصان کرنے نکلے ہیں۔
مقدمات کے خاتمے سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اقتدار نہیں ہے اس لئے سب غلط ہے، اگر ان کے پاس اقتدار ہو تو پھر سب ٹھیک ہے، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنےخلاف کیسز ختم کروارہے ہیں، ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کے لئےکیسز بنائے گئے تھے، ہم اپنےخلاف کیسز کیوں نہ ختم کروائیں؟۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا سے ہماری لیڈر شپ کیخلاف کیسز ختم ہورہے ہیں، ڈیلی میل نے شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹی خبر شائع کی، اب انہوں نے جھوٹی خبر پر معذرت کی ہے۔
پی ٹی آئی نے ابھی تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہی نہیں کیا، عمران خان نے تماشا لگایا ہے، مختلف تاریخوں پر اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں، نیازی یہ ڈراما چھوڑو اور اسمبلی توڑو، عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں۔
نواز شریف کا مہم کے لیے الیکشن مہم کے لیے پاکستان میں ہونا ضروری ہے، اگر اسمبلی توڑتے ہیں تو وزیراعظم انتخابی مہم کا حصہ نہیں ہوں گے، نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ الیکشن میں یہاں ہوں، ٹکٹس تقسیم کریں، نواز شریف نے پارٹی کی درخواست قبول کر لی ہے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیریان اس کی بیٹی ہے اس کے ایک سے زیادہ ثبوت ہیں، اس نے کبھی اس کا انکار نہیں کیا، توشہ خانہ سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی ، یہ کہتا ہے میرا ذاتی معاملہ ہے، بھئی ذاتی معاملہ کیا ہے۔ یہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات عائد کرتا ہے، خود فرح گوگی کی کرپشن پر بولتا کیوں نہیں، فرح نے 50 ارب روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے ناراض ہیں، ہم ان کے پاس جائیں گے، مہنگائی اور باقی تمام مسائل سے متعلق حقائق عوا م کے سامنے رکھیں گے۔
تحریک انصاف کے رپنماؤں کے خلاف مقدمات پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز گل کیخلاف سیاسی کیسز نہیں انہوں نے جو کہا کسی نے اس کو صحیح نہیں کہا، اعظم سواتی نے 2 ادارو ں کے خلاف بیانات دیئے، ان کو گھروں میں ضمانت ملتی ہے ، ان جیسا رویہ ہم نے اختیار کرنا ہوتا تو ایسا مقدمہ نہ بنتا کہ چار دن بعد بری ہوگئے۔
راناثنا اللہ نے کہا کہ عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، ہم پوری تیاری سے الیکشن لڑیں گے،اس بار الیکشن میں ہمارے لئے 2018 جیسے حالات نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے کبھی مجھے مذاکرات کی دعوت دی ہی نہیں، نہ ہی مذاکرات ہورہے ہیں، پی ڈی ایم عمران خان سے غیر مشروط مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے، اس سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی مذاکرات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔





