اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker