اسلام آباد

ڈاکٹر ناصر محمود نے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا قلمدان سنبھال لیا

اسلام آباد-علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے گذشتہ روز یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے گذشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔وزارت تعلیم کے مراسلے کے مطابق ڈاکٹر ناصر محمود کی تقرری تین ماہ یا مستقل وائس چانسلرکی تعیناتی تک ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ناصر محمود نے تعلیمی نفسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری گاکوگی یونیورسٹی ٹوکیو، جاپان سے جبکہ سائنس ایجوکیشن کے شعبے میں پوسٹ ڈاکٹریٹ یونیورسٹی آف لیڈز، برطانیہ سے حاصل کی ہے۔ڈاکٹر ناصر محمود مختلف سطحوں پر تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کا کم و بیش 20سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر ناصر محمود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن خدمات انجام دے رہے ہیں۔اُن کے 32تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہوئے ہیں جبکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پچاس سے زائد سیمینارز اور کانفرنسز میں مقالے پیش کرچکے ہیں۔انہیں ملک اور بیرون ملک کئی کانفرنسوں میں کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔یاد رہے کہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے بعد بھی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker