
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں ملکی حالات بہتر ہوجائیں گے،فوج اور اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،اصولوں پر سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی فوج اور اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ملکی اداروں پر کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ اصولوں پر سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں ملکی حالات بہتر ہوجائیں گے ایک ہزار افراد کے لانگ مارچ پر بارہ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں
۔جاوید لطیف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد ملک اور اداروں کو کمزور کرنا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولت دیتی ہے، راستے بند نہیں کرتی۔پنجاب کے وزرا سڑکیں بند کر کے ٹائر جلا رہے ہیں۔





