پاکستان

بغاوت کا کیس: شہباز گل پر فردجرم کیلئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل و دیگر کیخلاف بغاوت کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور دیگر کے خلاف مقامی عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اینڈسیشن جج طاہر عباس نے کیس کی سماعت کی، شہبازگل وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا ک باقی ملزمان کی کیا پوزیشن ہے ، تفتیشی افسر نے کہاکہ مکمل چالان یہی ہے ،ایڈیشنل سیشن جج نے کہاکہ آپ لکھ کر دے دیں ۔

وکیل نے کہاکہ پراسیکیوشن بیان دے دیں وہ باقی ملزموں کیخلاف کیس کی پیروی نہیں چاہتے ۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباسی سپرا نے کہاکہ یہی تو انہوں نے لکھ کر دیا ہے ،عدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف کی حاضری لگائی

عدالت نے فرد جرم کیلئے 19نومبر کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے کہاکہ شہباز گل ودیگر ملزمان پر 19 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے شہباز گل سمیت دیگر ملزمان آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،عدالت نے ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker