خیبر پختونخواہعلاقائی

پشاور:جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک، تین گرفتار

پشاور(آئی پی ایس)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن اور سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میںکارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ تین دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ ایک موقع پر شہید ہوگیا۔

دوران سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن دہشتگرد لیاقت علی عرف شاہین ولد انورشاہ ہلاک جبکہ 03 دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے ۔ہلاک دہشتگرد لیاقت عرف شاہی داعش کا اہم کمانڈر تھااور دہشتگرد ی کے درجنوں مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد حال ہی میں تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پرفائرنگ و ہینڈ گرنیڈ پھنکنے ، ایف سی پوسٹ گودر جمرود پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker