
لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا، وہ کچھ دیر میں شوکت خانم ہسپتال سے زمان پارک منتقل کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی آمد سے قبل ہی زمان پارک میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ۔ یاد رہے کہ لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت کئی افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔
عمران خان کو لاہور کے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں سے آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج کرنےسے قبل عمران خان کے معمول کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے ۔