اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نہ کرنا پڑتی،شیری رحمن

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیری رحمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ مارچ میں لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے، اب تحریک انصاف کے رہنما فوج اور عدالت سے "موجودہ سیاسی بحران” کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ جس کو تحریک انصاف کے رہنما سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے، پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نہ کرنی پڑتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker