پاکپتن (آئی پی ایس) دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پاکپتن کے علاقے 55 ایس پی چوک کے قریب دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے عدالت پیشی پر جانے والے تین بھائیوں کو گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان میں قتل کی رنجش پر تنازعہ چل رہا تھا،
جاں بحق بھائیوں کی شناخت ارشاد، تنویر اور ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، تینوں بھائیوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق شہر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔