
لاہور(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ فیصلے مریم اورنگ زیب اور رانا ثنااللہ نہیں بلکہ تاش کے پتوں کا بادشاہ ہی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہناہے کہ ، فیصلے مریم اورنگ زیب اور رانا ثنااللہ نہیں بلکہ تاش کے پتوں کا بادشاہ ہی کرے گا ،حکومت نے 13افراد پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے جیسے ہم نے کرکٹ کھیلنی ہے۔
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے تصحیح کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ کا تیسرا دن آج مریدکے (غلطی سے کامونگی لکھا گیا)سے شروع ہو رہا ہے، تمام پوائنٹس پر مقامی لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ جمعہ کو تمام لوگ اکٹھے ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے ،میرا اندازہ ہے دس سے پندرہ لاکھ لوگ جمعہ کو اسلام آباد ہوں گے ۔
قبل ازیں فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ لانگ مارچ کا تیسرا دن آج کامونگی سے شروع ہو رہا ہے۔