اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں ،چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اپنے وسائل اور مخیر حضرات کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب سے سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور میاں حسن یوسف نے ملاقات کی،

 

ملاقات کے دوران میاں طارق محمود اور میاں حسن یوسف نے چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جس پر وزیر اعلی نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد پر میاں طارق محمود کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد عبادت سے کم نہیں، صاحب ثروت افراد نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دل کھول کر معاونت کی ہے، حکومت پنجاب اپنے وسائل اورمخیر حضرات کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کر رہی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے لئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker